اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ حزب اللہ لبنان نے ایک بیان جاری کر کے اپنے دو جوانوں کی شہادت کی خبر دی ہے۔
اس بیان کے مطابق موسی حسین محمد اور عبد اللہ علی قاسم جن کا تعلق جنوبی لبنان سے ہے مقام شہادت پر فائز ہوئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق موسی اور عبد اللہ حزب اللہ کے ایک ٹریننگ سنٹر میں کئے گئے بم دھماکے کے باعث شہید ہوئے ہیں اس دھماکے میں ۷ مزید جوان زخمی بھی ہوئے۔
اس رپورٹ کے مطابق عبد اللہ علی قاسم کا گزشتہ روز نماز جمعہ کے بعد اس ملک کے جنوبی علاقے عیتا الشعب میں جلوس جنازہ نکالا گیا۔









۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲